کاروار:8؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے مختلف پولس تھانوں میں درج شدہ مقدمات کے مفرور7 ملزموں کی تلاش کرکے ، ان کا پتہ لگا کر عدالت میں پیش کرنے میں پولس کامیاب ہوئی ہے۔
ضلع کے مختلف پولس تھانو ں میں درج شدہ کیسوں کی سماعت عدالت میں جاری رہتے مفرور ملزم عدالت میں پیش نہ ہوتے ہوئے چکما دے رہے تھے۔ اس سلسلےمیں کڑی کارروائی کرتےہوئے ضلعی پولس نے 7ملزموں کی تلاش کرنے کے لئے جال بچھایا اور ان کا پتہ لگا کر عدالت میں پیش کیا ہے۔
ملزموں کی شناخت بھٹکل تعلقہ بیلکے دیور ہتلو کے ایشورمانی نائک، دھارواڑ ضلع الاونورکے حشمت محمد اسحاق تولگی، کاروار تعلقہ اسنوٹی کے شمس الدین پیر صاحب سلد، جیمس تھامس،کاروار تعلقہ کونے واڑا کے مکند مدکپا وڈر، انکولہ تعلقہ ہوسگدے کے مُتُّو پانڈو مدلیار کی حیثیت سے گئی ہے۔